ابنا: محمد خزایی نے آج افغانستان کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہے اورتہران کی کسی بھی ملک میں فوجی اور مالی مداخلت نہیں ہے -انہوں نے شام میں ایران کی فوجی مداخلت پرمبنی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران شام میں بحران کے حل کے لئے کوفی عنان کے منصوبے کا حامی ہے- اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے شام میں بیرونی مداخلت اور دہشتگردوں کو ہتیاروں کی فراہمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شام میں تشدد بڑھے گا اور اصلاحات ناممکن ہوجائےگی -محمد خزایی نے بحرین میں بھی بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسائگی کے باوجود اس ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے اور اس بات کا خواہاں ہے کہ بحرینی عوام خود اپنی سرنوشت کا تعین کریں........./169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325461
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے محمد خزایی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت ہے -